انارکلی بم دھماکہ کی تحقیقات کے لئے 5رکنی جے آئی ٹی تشکیل

January 29, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)انارکلی بم دھماکہ کی تحقیقات کیلئےمحکمہ داخلہ پنجاب نے5رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی )تشکیل دیدی۔ ایس پی کائونٹر ٹیر ر ازم ڈیپارٹمنٹ نصیب اللہ جے آئی ٹی کے کنوینر ہونگے ۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے 4ممبران میں ڈی ایس پی اشرف چدھڑ، سی ٹی ڈی کے تفتیشی افسر انسپکٹر منیر احمد، انٹیلی جنس بیورو اور اعلیٰ ترین حساس ادارے کے 2افسر بھی بطور ممبر شامل ہوں گے ۔