کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے الیکشن، معروف صنعتکار عبدالہادی بلامقابلہ صدرمنتخب،تفصیلات کے مطابق سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے-28 2026 کے انتخابات میں معروف صنعتکار عبدالہادی بلامقابلہ صدر، محمد فرحان اشرفی سینئر نائب صدر اور شہریار سلیم شاہ نائب صدر منتخب ہوگئے۔کامیاب عہدیداران کا اعلان ایسوسی ایشن کے 62ویں سالانہ اجلاس عام میں چیئرمین الیکشن کمیشن محمد طارق یوسف نے کیا۔ اجلاس ایسوسی ایشن کے سرپرست سلیم پاریکھ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ نومنتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان یکم اکتوبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔