کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن میں نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن توحید بسم اللہ مارکیٹ شیطان چوک کے قریب گھر سے پھندا لگی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔ متوفی کی شناخت 22 سالہ توحید ولد شاہ عالم کے نام سے ہوئی۔