اسلام آباد (ایوب ناصر)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد میں76ملازمین کو محکمانہ سزائیں ،بے ضابطگیوں کے مرتکب10 ملازمین نوکری سے برخاست ،8 کی عہدے سے تنزلی ،6 کی سرزنش ، ترجمان ایف آئی اے اے کے مطابق 76 اہلکاروں میں 1 سب انسپکٹر، 1 اے ایس آئی، 3 ہیڈ کانسٹیبلز، 4 کانسٹیبلز اور 1 یو ڈی سی سمیت 10 ملازمین کو نوکری سے برطرف جبکہ 2 اے ایس آئیز، 5 ہیڈ کانسٹیبلز اور 1 یو ڈی سی سمیت 8 ملازمین کی تنزلی (ڈیموشن) کر دی گئی ۔