کراچی( اسٹاف رپورٹر )خواجہ اجمیر نگری پولیس نے مبینہ مقابلوں میں ایک ملزم کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری پولیس نے سیکٹر 2 الحمید اسکول نارتھ کراچی کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان شہری سفیر کو لوٹ رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس جوان موقع پر پہنچ گئے۔پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس جوانوں نے جوابی کارروائی کی۔