وفاق نے سندھ کے صحت کارڈ کا نام چرایا، بلاول

January 29, 2022

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے وسیلہ صحت کارڈ کا نام بدل کر صحت انصاف کارڈ رکھا ہے۔

گمبٹ اسپتال کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے یہ صحت انصاف کارڈ چلا رہے ہیں، وہ غلط ہے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے پنجاب حکومت کو چیلنج دیا کہ ایک ایسا سرکاری اسپتال دکھائیں جہاں لیور، کینسر اور کڈنی کا مفت علاج ہوتا ہو۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے بھی لوگ گمبٹ آکر ٹرانسپلانٹ کروا کے گئے ہیں۔