پیرس: فوٹوگرافر کئی گھنٹے سڑک پر تڑپتا رہا کوئی مدد کو نہ آیا

January 29, 2022


پیرس میں 85 سال کے فوٹوگرافر کی مصروف سڑک پر موت نے دل دہلا دیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فوٹوگرافر رینی رابرٹ رات کو چہل قدمی کے دوران پھسل کر گر گئے۔

رپورٹ کے مطابق وہ 9 گھنٹے تک بے یار و مدد گار سڑک پر پڑے رہے، کوئی ان کی مدد کو نہ آیا اور ٹھنڈ کے باعث رینی رابرٹ انتقال کرگئے۔

خوشبوؤں کے شہر میں لوگوں کی بے حسی نے سب کو سوچنے پر مجبور کردیا۔