سیکیورٹی فورسز کا ڈوسالی میں آپریشن، دہشت گرد ہلاک

January 31, 2022

فائل فوٹو

شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مبین عرف مجروح مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقےڈوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

مارا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھا، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث تھا۔