سندھ میں کورونا کے 1350 نئے کیسز رپورٹ، 9 مریضوں کا انتقال

February 02, 2022

سندھ میں کورونا کے مزید 1350 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس عالمی وبا نے مزید 9 افراد کی جان لے لی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 14108 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 1350 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 509960 ویکسینیشن کی گئی ہیں۔ اس طرح سندھ بھر میں ابتک 35087198 یعنی 64.23 فیصد ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 7606165 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں ابتک 543515 کیسز ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج عالمی وبا کے مزید 911 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح ابتک 489823 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ آج مزید 9 مریض انتقال کرگئے، مجموعی تعداد 7849 ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسوقت 45843 زیر علاج ہیں، جن میں سے 45974 مریض گھروں اور 39 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں، جبکہ مختلف اسپتالوں میں 430 مریض زیرعلاج ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 292 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس وقت کوویڈ-19 کے 37 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔


وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبہ بھر کے 1350 کورونا کیسز میں 882 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے، جن میں کراچی شرقی میں360، کراچی جنوبی میں 284، کراچی وسطی میں 92، کورنگی میں 76، ملیر میں 39 اور کراچی غربی میں 31 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔

جبکہ دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 197، سجاول میں 27، جام شورو میں 23، سکھر میں 21، میرپور خاص میں 20، ٹنڈو محمد خان میں 19، مٹیاری میں 17، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں 16- 16، لاڑکانہ میں 14، جیکب آباد میں 12، کشمور میں 11، ٹھٹہ ، سانگھڑ اور گھوٹکی میں 10-10، بدین، شکارپور اور خیرپور میں میں 8 - 8، ٹنڈو الہیار میں 7، نواب شاہ میں 4، دادو اور قمبر میں 2 - 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔