دادو: جلدی مرض لیشمینیا کی وبا پھیل گئی

February 02, 2022

سندھ کے ضلع دادو کے علاقے کاچھو سمیت کیرتھر کے پہاڑی علاقوں میں جلدی مرض لیشمینیا کی وبا پھیل گئی ہے۔

دادو کے ان علاقوں میں چند روز میں 1500 افراد بیمار ی میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

مریضوں نے وبا کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اسپرے اور طبی سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ لیشمینیا ایک مخصوص مکھی سینڈ فلائی کے کاٹنے سے پھیل رہا ہے۔

حکام کے مطابق سینڈفلائی نامی مکھی پاک افغان سرحدی علاقوں سے دیگر علاقوں میں پھیل رہی ہے۔

حکام کے مطابق مکھی کے کاٹنے سے جلد پر خارش اور زخم ہوجاتے ہیں، جس سے مریض کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔