کراچی میں گرد آلود ہوائیں تھم گئیں

February 04, 2022


چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں چلنے والی گرد و غبار والی ہواؤں کا سلسلہ تھم گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اب شہرِقائد میں شمال مغرب کی سمت سے 10 سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں رات میں موسم سرد اور صبح میں ہلکی دھند کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہرِ قائد کراچی میں 6 فروری سے درجۂ حرارت بڑھنا شروع ہو جائے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایک اور کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 6 اور 7 فروری کو گلگت اور کشمیر میں ہلکی بارش کا سبب بن سکتا ہے۔