کراچی کے علاقے بفرزون میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعے سے متعلق پولیس کا بیان سامنے آ گیا۔
گھریلو ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی، جس میں خاتون پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تشدد کے دوران خاتون کو سیڑھیوں سے دھکا بھی دیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ 11 دسمبر کو پیش آیا تھا، خاتون پر تشدد کرنے والا ملزم نعمان فرار ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تشدد کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔