مغرب نے روس یوکرین تنازع کے حل کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا، ترکی

February 04, 2022

ترک صدر رجب طیب اردوان نے مغرب پر روس یوکرین تنازع بدتر کرنے کا الزام لگایا ہے۔

دورہ یوکرین سے واپسی پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مغرب نے ابھی تک روس یوکرین تنازع کے حل کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ مغرب صرف حالات کو مزید خراب کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا نقطہ نظر روس یوکرین تنازع پر ابھی تک مثبت نہیں ہے۔