تین صوبوں میں صحت کارڈ، سندھ میں نہیں، یہ ناانصافی ہے، ایاز پلیجو

February 04, 2022


قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ ہمیشہ سندھ کے ساتھ ناانصافی کی جاتی رہی ہے، دیگر تین صوبوں میں صحت کارڈ ہے، سندھ میں نہیں ہے۔

سکھر میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ سندھ میں بےامنی کا راج ہے، لوگ اغوا ہورہے ہیں، سندھ ميں دہرا بلدياتی قانون ہرگز برداشت نہيں کريں گے۔

سندھ گيس پيدا کرتا ہے، مگر پورے سندھ ميں گيس کی لوڈ شيڈنگ ہے۔ وفاقی حکومت کی ترقياتی ايجنڈے ميں سندھ شامل ہی نہيں ہے۔ روزگار کے مواقع ختم ہورہے ہيں، تعليم تباہ ہوچکی ہے۔

ایاز لطیف پلیجو نے مطالبہ کیا کہ صوبے میں فوری شفاف بلدياتی انتخابات کروائے جائیں۔