وقار مہدی ذہنی توازن کھوچکے ہیں، مولانا سمیع سواتی

February 04, 2022

سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما وقار مہدی کے بیان پر جمعیت علماء اسلام سندھ کے مولانا سمیع سواتی نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

کراچی سے جاری بیان میں مولانا سمیع سواتی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی حواس باختہ اور ذہنی توازن کھوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی پیٹھ میں فیصلہ کن موڑ پر پیپلز پارٹی نے ہی چھرا گھونپا، جس کے ظلم اور بربریت کا سورج جلد سندھ میں غروب ہوگا۔

سمیع سواتی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے اتحادیوں سے زیادہ عمران خان کو کندھا فراہم کیا۔