لائن آف کنٹرول پر طاقت سے جنگ بندی کرانے کا بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ جھوٹ، فوجی ترجمان

February 05, 2022

راولپنڈی (ایجنسیاں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر طاقت کی بنیاد پر سیزفائر کا دعویٰ بےبنیاد ہے۔

جمعہ کو پاک فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ لائن آف کنٹرول کی دونوں جانب کشمیریوں کی حفاظت سے متعلق پاکستان کے خدشات کی وجہ سے ہی جنگ بندی پر اتفاق ہوا، کوئی بھی فریق اسے اپنی طاقت یا دوسرے کی کمزوری کے طور پر غلط نہ سمجھے۔

دریں اثناءملک بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر آج روایتی جوش وخروش کے ساتھ منایاجائے گا‘کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف قومی قیادت یک زباں ہوگئی‘ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی پیپلزپارٹی کی خاتون سینیٹرکرشنا کماری کولہی کی زیر صدارت سینیٹ کے خصوصی اجلاس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔