کراچی میں ہلکی بارش متوقع

February 06, 2022


کراچی میں 8 فروری کو بوندا باندی یا ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمالی حصے پر اثرانداز ہے، مغربی سلسلے کے باعث کراچی میں 8 فروری تک مطلع کبھی مکمل اور کبھی جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے ۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں شمال مغرب سے سرد ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

کراچی میں 9 فروری سے درجہ حرارت بھی کم ہونے کا امکان ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔