نارتھ کراچی میں فیکٹری میں 24 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا

February 07, 2022

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا کی تولیہ فیکٹری میں 24 گھنٹے بعد آگ پرقابو پالیا گیا،آگ گزشتہ صبح تقریباً 10 بجے لگی تھی۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ کولنگ کا عمل جاری ہے، جس میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ تین منزلہ فیکٹری تپش کی وجہ سے مخدوش ہوگئی ہے، فیکٹری میں وینٹیلیشن نہ ہونے سے دھواں کافی زیادہ ہے، اسنارکل کی مدد سے دھواں کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں کوئی فائر ایگزٹ یا آگ بجھانے کے آلات موجود نہیں تھے۔

فائر بریگیڈ حکام یہ بھی کہنا کہ فیکٹری میں لگنے والی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ آگ لگنے کی وجہ بھی تاحال سامنے نہیں آئی۔