لاہور: 7 سالہ بچہ اسکول سے واپسی کے دوران اغواء

February 07, 2022

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اسکول سے واپس آنے والے 7 سالہ بچے کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا۔

لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں نامعلوم افراد نے 7 سالہ بچے کو اغوا کرلیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق شیرا کوٹ کے رہائشی افضل کا 7 سالہ بیٹا فیضان اسکول سے واپسی پر دوکان چیز لینے گیا تو نا معلوم افراد نے اسے اغواء کرلیا۔

اہل خانہ نے اسے تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن کچھ پتہ نہ چلا۔

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرکے بچے کی تلاش شروع کر دی۔