آرمی چیف نوشکی پہنچ گئے، جوانوں کیساتھ دن گزارینگے

February 08, 2022

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ —فائل فوٹو

پاک فوج کے شعبہ ٔ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نوشکی پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نوشکی میں آج کا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔

اس موقع پر آرمی چیف کو علاقے کی سیکیورٹی صورتِ حال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور دہشت گرد سرگرمیوں کے مقابلے کے لیے آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ 2 فروری کو دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان بھی آج نوشکی پہنچ رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ نوشکی میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور وزیرِاعظم عمران خان کو جامع بریفنگ دی جائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ ٔ تعلقاتِ عامہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیرِاعظم عمران خان مقامی قبائلی عمائدین سے بات چیت بھی کریں گے۔