• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین JCSC جنرل ندیم رضا سندھ رجمنٹ کے سیکنڈ کرنل اِن چیف مقرر

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سندھ رجمنٹ کے سیکنڈ کرنل اِن چیف مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ ٔ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سندھ رجمنٹ کے 13 ویں کرنل کمانڈنٹ تعینات کیے گئے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سندھ رجمنٹ کے باضابطہ 13 ویں کرنل کمانڈنٹ تعینات ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ تعیناتی کی یہ تقریب سندھ رجمنٹ سینٹر حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو سندھ رجمنٹ کے ’نیو کرنل اِن چیف‘ کے بیجز لگائے۔

سندھ رجمنٹ کے تعینات کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جنرل ندیم رضا اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے بیجز لگائے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

اپنے خطاب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے جنگ اور امن کے دوران انفنٹری کی کارکردگی کو سراہا۔

جنرل ندیم رضا نے پاکستان کی دفاعی افواج کو درپیش چیلنجز پر روشنی بھی ڈالی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے چیلنجز پر قابو پانے کے لیے پوری لگن اور عزم کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت پر زور بھی دیا۔

قومی خبریں سے مزید