بہاول پور: اسکول نہ جانے کی ضد پر لڑکے نے خود کو آگ لگا لی

February 08, 2022

—فائل فوٹو

بہاول پور میں اسکول نہ جانے کی ضد پر لڑکے نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی، لڑکے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بہاول پور کے علاقے مقبول کالونی کے رہائشی 15 سالہ طالب علم حماد نے اسکول نہ جانے پر گھر والوں سے جھگڑا کیا۔

حماد نے جھگڑے کے بعد موٹر سائیکل سے پیٹرول نکال کر خود پر چھڑک کر آگ لگا لی۔

آگ سے حماد کے جسم کا کافی حصہ جھلس گیا، جسے زخمی حالت میں بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔