وزیراعظم کے جلسوں کا شیڈول تیار، پہلا 18 فروری کو ہوگا

February 08, 2022

حکمران جماعت تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کے جلسوں کا شیڈول تیار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے جلسوں کے شیڈول میں پہلا جلسہ منڈی بہاء الدین میں 18 فروری کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق شیڈول میں وزیراعظم عمران خان ابتدائی طور پر 4 بڑے جلسوں سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان شیڈول جلسوں کے مطابق سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کے جلسہ شیڈول میں ایک تقریب خیبرپختونخوا میں بھی رکھی جائے گی۔