نوکوٹ واقعہ، متاثرہ لڑکیوں نے گینگ ریپ کی جج کے سامنے تصدیق کردی

February 11, 2022

ڈگری( نامہ نگار) ڈگری سب ڈویژن کے شہرنوکوٹ واقعے میں متاثرہ لڑکیوں نے جج کے سامنے زیادتی کی تصدیق کردی. لڑکیوں نے 164 میں بیان میں گینگ ریپ کی تصدیق کی ہےـڈگری سب ڈویژن کے شہر نوکوٹ میں اغوا اور زیادتی کا شکار دونوں لڑکیوں کو جمعرات کے روز ڈگری کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ جہاں لڑکیوں نے عدالت کو بتایا کہ بڑی تعداد میں مسلح افراد نے انکے گھروں پر حملہ کیا۔ انہیں اغوا کرکے لے گئے۔ جہاں علی نواز ٹنگڑی، نواب ٹنگڑی اور ایک نامعلوم شخص نے ان سے زبردستی زیادتی کی۔ مقدمے میں گرفتار 15 ملزمان کو بھی ڈگری عدالت میں جمعرات کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے دو روز کے ریمانڈ پر ملزمان پولیس کے حوالے کردیئے۔تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے بیان کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھائیں گے. نوکوٹ میں ہونے والے اغوا اور اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعے کے مقدمات میں نامزد ملزمان میں سے گرفتار 15 ملزمان کو سول کورٹ مجسٹریٹ ٹو ڈگری کی عدالت میں پیش کیا گیا ـ معزز عدالت نے گرفتار ملزمان کو دو دن کے ریمانڈ پر نوکوٹ پولیس کے حوالے کردیا . جمعرات کوڈگری کی عدالت میں ہی دونوں لڑکیوں کے 164 کے بیانات الگ الگ ریکارڈ کئے گئے ۔