سا نحہ نوکوٹ :زیادتیوں کے ثبوت و شواہد تبدیل کرنے کی کوشش

February 13, 2022

ڈگری( نامہ نگار) ‏متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی خواتین اراکین سندھ اسمبلی منگلہ شرما،رعنا انصار،شاہانہ اشعر اور رابعہ خاتون نے ڈگری سب ڈویژن کے شہر نوکوٹ میں راجپوت برادری سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے ثبوت و شواہد تبدیل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔‎‏انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی سرپرستی میں ایسے واقعات کے ثبوت و شواہد تبدیل کرنے کی تاریخ بہت طویل ہے،کیس میں ثبوت و شواہد مٹانے، حقائق کو چھپانے اور مسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔