شہباز شریف کی بھاگ دوڑ پر فواد چوہدری کا تبصرہ

February 13, 2022

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بھاگ دوڑ پر تبصرہ کردیا۔

ن لیگی وفد کی حکومت اتحادی ق لیگ کی قیادت سے ملاقات پر فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدقے اس تھانیدار کے جس نے اپوزیشن قیادت کو ماں یاد کروادی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حالات صحیح ہوں تو چوہے نکلتے ہیں، اپوزیشن کو کبھی کامیابی نہیں ملے گی۔