• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف سے ملاقات میں چوہدری برادران کا واضح جواب دینے سے گریز


اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو چوہدری برادران نے واضح جواب دینے سے گریز کیا ہے۔

شہباز شریف 14 سال بعد چوہدری برادران کے گھر ملاقات کے لیے پہنچے اور حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حمایت مانگی۔

حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ نے ن لیگی صدر کو اس حوالے سے واضح جواب دینے سے گریز کیا تاہم بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ملاقات کے بعد دونوں جماعتوں کے کسی بھی رہنما نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا۔

مسلم لیگ (ن) اب حکومتی اتحاد ق لیگ سے ہونے والی بات چیت کو اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی قیادت کے سامنے رکھے گی۔

اس سے قبل آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان چوہدری برادران سے حمایت کے حصول کے لیے ملاقاتیں کرچکے ہیں۔

حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کا وفد بھی شہباز شریف سے ملاقات کرچکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید