میاں چنوں ہجوم قتل، مقتول رانا مشتاق کے بھائی کا مؤقف

February 13, 2022

میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے رانا مشتاق کے بھائی رانا ذوالفقارکا بیان سامنے آگیا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران رانا ذوالفقار نے کہا کہ مقتول رانا مشتاق 16 سال سے ذہنی طور پر مفلوج تھا۔

انہوں نے کہا کہ رانا مشتاق کا ملتان کے ایک ڈاکٹر سے علاج بھی ہو رہا تھا۔

رانا ذوالفقار نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی کہ انہیں انصاف دلوایا جائے۔