بلیدہ: سیکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 6 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

February 16, 2022


بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کیچ میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔