محکمہ صحت پنجاب کی کورونا کیسز کے پیش نظر نئی ہدایات

February 17, 2022

—فائل فوٹو

محکمہ صحت پنجاب نے کورونا کیسز کے پیش نظر نئی ہدایات جاری کردیں، کاروباری مراکز کورونا ایس او پیز کے تحت کھولے جائیں گے، ریستوران میں صرف ویکسینیٹڈ افراد کو آنے کی اجازت ہوگی، شادی کی ان ڈور تقریبات میں 300 مہمان شرکت کرسکیں گے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آؤٹ ڈور تقریبات میں ویکسینیٹڈ 500 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی، مزارات میں بھی صرف ویکسینیٹڈ افراد کو آنے کی اجازت ہے۔

اس کے علاوہ ویکسینیٹڈ افراد جم جاسکتے اور کھیلوں میں حصہ لے سکتے ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ 70 جبکہ ٹرینیں 80فیصد مسافروں کے ساتھ چل سکیں گی، کم از کم سنگل ڈوز لگوانے پر تعلیمی ادارے سوفیصد حاضری کے ساتھ کھولے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت پنجاب نے 21 فروری تک کے لیے یہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔