چوہدری شجاعت سے سراج الحق کی ملاقات کی اندرونی کہانی

February 28, 2022

حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے حزب اختلاف کی جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

لاہور میں چوہدری برادران کی قیام گاہ پر چوہدری شجاعت اور سراج الحق کی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی، اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی موجود نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق دوران گفتگو چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے 3 سوال پوچھے ہیں، ہمیں اُن کے جواب کا انتظار ہے۔

اس موقع پر ق لیگی سربراہ نے امیر جماعت اسلامی سے استفسار کیا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر آپ کس کو ووٹ دیں گے؟

ذرائع کے مطابق سراج الحق نے چوہدری شجاعت کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ووٹ دینے کے حوالے سے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

سراج الحق نے ق لیگی سربراہ سے کہا کہ فریش مینڈیٹہی عوامی مسائل کا حل ہے، افغانستان اور فلسطین کے حوالے سے آپ کو قیادت کرنی چاہیے۔