محبوبہ مفتی نے حجاب پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ مایوس کُن قرار دے دیا

March 15, 2022


مقبوضہ کشمیر کی سیاسی رہنما محبوبہ مفتی نے بھارتی عدالت کے کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے پر ردعمل دے دیا۔

محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کرناٹک ہائیکورٹ کا حجاب پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی باتیں کرنے کے ساتھ انکے انتخاب کے حق سے انکا رکر رہے ہیں۔

محبوبہ مفتی نے یہ بھی کہا کہ یہ صرف مذہب کامعاملہ نہیں بلکہ آزادی انتخاب کا معاملہ ہے۔

خیال رہے کہ کرناٹک ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ریتو راج اوستھی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حجاب پہننا ایک ضروری مذہبی عمل نہیں ہے۔

کرناٹک ہائیکورٹ نے منگل کو تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننا اسلامی عقیدے کا لازمی مذہبی عمل نہیں ہے۔