تحریک عدم اعتماد، وزیراعظم نے ایک سال قبل کیا کہا تھا؟

March 18, 2022

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد ملک میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے، ایسے میں وزیراعظم عمران خان کا ایک سال قبل تحریک عدم اعتماد سے متعلق بیان ایک مرتبہ پھر شہ سرخیوں میں ہے۔

پچھلے سال چار مارچ کو یعنی اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے سے دو دن پہلے قوم سے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ کسی کو بھی ڈالنا ارکان کا حق ہے، وہ کسی کو بھی ووٹ ڈالیں، میں ان کی عزت کروں گا۔

ایک سال پہلے عمران خان کا موقف تھا کہ وہ قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگر ارکان اسمبلی ان کے ساتھ نہیں ہیں تو کہہ سکتے ہیں کہ وہ عمران خان کے ساتھ نہیں ہیں، وہ سمجھ لیں گے کہ ٹھیک ہے، وہ نااہل ہیں اور اتنے قابل نہیں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اگر ارکانِ اسمبلی انھیں اعتماد کا ووٹ نہِیں دیں گے تو وہ اپوزیشن میں چلے جائیں گے ۔