نور ظفر خان کی شادی ہو گئی؟

March 18, 2022

پاکستان کی خوبرو فنکار جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی نئی اسٹوریز دیکھ کر مداح شش و پنج میںمبتلا ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز فلک شبیر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئی اسٹوری شیئر کی گئی جن میں وہ رسمی لباس پہنے عالیانہ کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

اِن اسٹوریز میںاُن کے ساتھ سارہ خان کو بھی ہرے رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس تصویریں بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سارہ خان نے بھی اپنی متعدد تصویریں سوشل میڈیا شیئر کی ہیں، اس جوڑی کی اسٹوریز میں ایک چیز عام ہے کہ دونوں نے کیپشن میں’میری بہن کی شادی لکھا ہوا ہے۔‘

سارہ خان اور فلک شبیر کی جانب سے شیئر کی گئی اِن اسٹوریز پر مداحوں و دیگر حلقوںکا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے یہ دونوں نور ظفر خان کی شادی کی جانب اشارہ دے رہے ہیں ۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر کچھ دیر قبل ہی وائرل ہونے والی نئی ویڈیوز کے مطابق یہ شادی نور ظفر خان کی نہیں بلکہ سارہ خان اور نور کی تیسری بہن عائشہ کی ہے۔

وائرل ہوتی اِن ویڈیوز میں سارہ، نور اور عائشہ سمیت فلک شبیر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔