• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان کی بہن نور ظفر خان کی شادی کب اور کہاں ہو رہی ہے ؟

پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی سالی، اداکارہ نور ظفر خان کی شادی سے متعلق بات کی گئی ہے۔

فلک شبیر کی جانب سے اکثر اوقات ہی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر خود سے سوال پوچھے جانے سے متعلق اسٹوری لگائی جاتی ہے۔

’Ask me a question‘ اسٹوری کے نتیجے میں پوچھے گئے سوالوں کے جواب بھی فلک شبیر پرجوش انداز میں دیتے ہیں۔

اس بار فلک شبیر سے اُن کی اہلیہ، اداکارہ سارہ خان، بیٹی عالیانہ فلک سے متعلق جہاں سوال کیے گئے وہیں ایک سوال اُن کی سالی، نور ظفر خان کی شادی سے متعلق بھی پوچھا گیا۔

اس سوال کے جواب میں فلک شبیر کا کہنا تھا کہ ’نور ظفر خان کی شادی  جس سے ہوگی وہ لڑکا تو لندن سے ہے اور شادی پہاڑوں میں ہوگی۔‘

فلک شبیر کا یہ جواب سنجیدہ ہے یا نہیں اس کا تو اُن کے علاوہ کسی کو علم نہیں۔

دوسری جانب اس جواب سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سےاندازاہ لگایا جا رہا ہے کہ فلک شبیر کا پہاڑوں سے مراد پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید