تحریک انصاف کے ایک اور MNA نے بغاوت کردی

March 19, 2022

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر طلال گوپانگ نے بھی حکومت کے خلاف بغاوت کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں عامر طلال گوپانگ نے دعویٰکیا کہ حکومت کے 30 سے زیادہ رکن قومی اسمبلی اپنی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں یا آنے والے چند دنوں میں وہ اظہار کردیں گے۔

عامر طلال گوپانگ نے سورہ یاسین پر ہاتھ رکھ کر قسم کھاتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے انہوں نے کسی سے نہ ایک روپیا لیا اور نہ ہی انہیں ایسی پیش کش کی گئی ہے۔

انہوں نے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالا میں طلب کرلیا ہے جس میں منحرف اراکین سے متعلق سپریم کورٹ میں ریفرنس پر مشاورت کی جائے گی اور سندھ ہاؤس میں ہونے والے واقعے سمیت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق امور پر بات ہوگی۔