مشہور فلموں کے ریمیک بنانے کے بجائے نئی کہانیاں سامنے لانی چاہئیں، اننیا پانڈے

March 21, 2022

اننیا پانڈے، فائل فوٹو

بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے جوکہ اس وقت اپنی نئی فلم ’گہرائیاں‘ کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔

اننیا پانڈے نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ میں مشہور فلموں کےریمیک بنائے جانےکے رجحان اور جنوبی بھارتی فلموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ’وہ امید کر رہی ہیں کہ ہم مزید ریمیک نہیں بنائیں اور ایسا ہونے پر وہ بہت خوش ہوں گی، ریمیک بنانے سے ہم اپنا معیار کھورہے ہیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’لہذا، وہ نہیں چاہیں گی کہ وہ مزید ریمیک بنتے دیکھیں‘۔

اداکارہ نے بالی ووڈ کے ایسے فلمساز جوکہ ساؤتھ انڈین فلموں کےریمیک بنانےکا رجحان رکھتے ہیں، کے بارے میں کہاکہ’ان کے خیال میں وہ بخوبی جانتے ہیں کہ ان کے سامعین کیا چاہتے ہیں۔ وہ کچھ مختلف قسم کی جادوئی فلمیں بھی بناتے ہیں لیکن اب وہ ذاتی طور پر اس حوالے سے بہت زیادہ پراعتماد نہیں ہیں‘۔

یاد رہے کہ اننیا پانڈے کو اب اگلی فلم ’لیگر‘ میں ساؤتھ انڈین فلموں کے سپر اسٹار وجے دیوراکونڈا کے ساتھ اسکرین پر دیکھا جاسکےگا۔

اس کے علاوہ اداکارہ کوفلم’کھو گئے ہم کہاں‘ میں اداکار سدھانت چترویدی اور آدرش گورو کے ساتھ نظر آئیں گی۔