مداحوں کو یاسر حسین اور اقراء عزیز کے بیٹے کی نئی تصویریں بھا گئیں

March 25, 2022

پاکستانی فنکار جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین کے بیٹے کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیںجسے دیکھ کر مداحوں نے ’ماشاء اللّٰہ‘ کے کمنٹس کا تانتا باندھ دیا ہے۔

اداکار، ہدایتکار و میزبان یاسر حسین کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اہلیہ، اقراء عزیز اور بیٹے کبیر حسین کی دو نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔

اقراء کی جانب سے بنائی گئی سیلفیز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ دونوںماں اور بیٹا گاڑی میں موجود کہیںجا رہے ہیں، اقراء عزیز بغیر میک کے ہیں اور بیٹے کے ساتھ سیلفیز لے رہی ہیں جبکہ اس دوران کبیر حسین بھی کافی شرارتوں کے موڈمیں نظر آ رہے ہیں۔

یاسر حسین نے اقراء عزیز کو ٹیگ کرتے ہوئے ان تصویریوں کے کیپشن میںلکھا ہے کہ ’میرا گنجو۔‘

کبیر کی حسین کی یہ نئی تصویریں انٹرنیٹ صارفین کو خوب بھا گئی ہیں، اقراء عزیز اور یاسر حسین کے مداح ان تصویروں کے کمنٹ باکس میں کبیر حسین کو خوب دعائیں اور تعریفیں کر رہے ہیں۔