پاکستان مسلم لیگ ق میں پھوٹ پڑگئی، طارق بشیر چیمہ کا وزیر اعظم کو ووٹ نہ دینے کا اعلان

March 28, 2022

پاکستان مسلم لیگ ق میں پھوٹ پڑگئی، طارق بشیر چیمہ نے عدم اعتماد تحریک میں وزیر اعظم عمران خان کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے بہت سا وقت ضائع کیا ہے، تحریک عدم اعتماد میں ان کے خلاف ووٹ دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت میرے محسن ہیں مگر میرا ذاتی فیصلہ یہ ہے کہ وزیر اعظم کو ووٹ نہیں دوں گا۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین سے گذارش کی تھی کہ وفاقی کابینہ سے مستعفی ہورہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی میں کوئی فرق نہيں ا نکا ایک ہی فیصلہ ہوگا۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ میں اس وقت اکیلا ہوں ، پارٹی کا باقی ہر فرد فیصلے میں آزاد ہے، میں نے اجازت مانگی اور اپنی وزارت سے مستعفی ہوگیا۔

رہنما ق لیگ نے کہا کہ مونس الہٰی کو مجھے منانے کی ضرورت ہی نہیں، میں خود ان کے پاس چلا جاؤں گا۔

اس سے پہلے مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ طارق بشیر چیمہ نے استعفیٰ قومی اسمبلی کی سیٹ سے نہیں دیا۔