پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کو بڑی پیشکش

March 28, 2022

فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی صورت میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو بڑی پیشکش کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنر شپ دینے کی پیشکش کردی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کو سندھ کابینہ میں مناسب حصہ دینے کی بھی پیشکش تھی۔

ایم کیو ایم کو کراچی اور حیدر آباد کے ایڈمنسٹریٹرشپ دینے کی بھی پیش کش کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم وفد سے ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ اور مرتضیٰ وہاب بھی شریک تھے۔

یہ ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں ہوئی، جس میں تحریک عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔