• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت، دفاتر کھولنے کی پیشکش کردی


حکومتی وفد نے باضابطہ طور پر ایم کیو ایم پاکستان کو ایک اور وزارت اور دفاتر کھولنے کی پیشکش کردی۔

تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیےحکومتی وفد نے اتحادیوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی شروع کردی، حکومتی وفد نے پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات  کی۔

حکومتی وفد میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر کے ساتھ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی  شامل  تھے۔

ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، بیرسٹر فروغ نسیم، امین الحق، خواجہ اظہار الحسن، عامر خان، وسیم اختر، جاوید حنیف، اور صادق افتخار شامل تھے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے نتیجے میں بہت جلد بریک تھرو متوقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید