پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

March 29, 2022

وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں ملک کی حالیہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے پر سیاسی کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے اور اتحادیوں، منحرف ارکان سے رابطوں سے متعلق سیاسی کمیٹی کو نئے ٹاسک بھی دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد ہونے پر چودھری پرویز الٰہی کو مبارک باد پیش کی تھی، جس پر پرویز الٰہی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔