شکارپور میں آرائیں لنک روڈ پر پولیس مقابلے میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کا کہنا ہے کہ 5 ملزمان شہری کو اغواء کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ 5 ڈاکو میں سے 2 کو ہلاک کر دیا جبکہ 3 فرار ہو گئے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔