• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سمندری معیشت سالانہ 100 ارب ڈالر کما سکتی ہے: وزیر بحری امور

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار کی ہدایت پر وزارت نے بلیو اکانومی پالیسی پر کام شروع کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر جنید انوار نے کہا ہے کہ پاکستان کے بلیو اکانومی شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے، پاکستان کی سمندری معیشت سالانہ 100 ارب ڈالر کما سکتی ہے۔

جنید انوار کا کہنا ہے کہ پالیسی پر تمام شراکت داروں سے مشاورت کی جائے گی، ماہی گیری، سیاحت اور شپنگ سے آمدنی میں کئی گنا اضافہ ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلیو اکانومی کا عالمی حجم 1.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے، سمندری شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کی کمی بڑا چیلنج ہے۔

وفاقی وزیر جنید انوار نے کہا ہے کہ شپ ری سائیکلنگ اور گرین پورٹس سے اضافی آمدن ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید