حکومتِ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے خیرپور میں ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن کرتے ہوئے 12 مغویوں کو بازیاب کروالیا ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ڈکیتوں اور قانون شکنوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا حکم ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے۔