وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج فیصل آباد کے نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گی۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بتایا کہ مریم نواز 6 پبلک اور میڈیکل یونیورسٹیوں کےطلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گی۔
اُنہوں نے بتایا کہ لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقد ہوگی۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو ہتھیاروں کے بجائے ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے جی سی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بتایا کہ مریم نواز یونیورسٹی کے طلباء میں لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ کے چیک تقسیم کریں گی۔
یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ 2301 طلباء کو لیپ ٹاپ اور 556 طلباء کو اسکالرشپ کے چیک دیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِاعلی پنجاب کی سرکٹ ہاؤس میں اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈز اور انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ بھی متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فیصل آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، مریم نواز بذریعہ ہیلی کاپٹر فیصل آباد پہنچیں گی۔