سانحۂ ماڈل ٹاؤن: نئی JIT کیخلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی

March 29, 2022

—فائل فوٹو

‏لاہور ہائی کورٹ نے سانحۂ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

درخواست گزار پولیس اہلکاروں کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

اعظم نذیر تارڑ کی عدم دستیابی کے باعث عدالتِ عالیہ میں درخواستوں پر سماعت نہ ہوسکی۔