کراچی میں آج پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان

March 31, 2022

فائل فوٹو

کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا، درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 23.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے۔

شہر قائد کی ہوا میں نمی کا تناسب 12 فیصد ہے، شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 7 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔