وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی ہے، سعد رفیق

April 02, 2022

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰپنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی قرار دے دیا۔

(ن) لیگی رہنما سعد رفیق اور رانا ثنا اللّٰہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے استعفے میں وزیراعظم کو نہیں گورنر پنجاب کو ایڈریس کرنا ہوگا۔

لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جس سیکرٹری نے استعفیٰ منظور کر کے نوٹیفکیشن کیا، اسے واپس لیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب اپنا استعفیٰ گورنر کو پیش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار ہیں۔