شان شاہد نے عمران خان کو مستقبل کی ’شان‘ قرار دیدیا

April 02, 2022

لالی ووڈ کے معروف اداکار شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کے مستقبل کی شان قرار دیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شان شاہد نے عمران خان کی تصویر شیئر کی اور اُس کے ساتھ ہی اداکار نے اُن کے لیے خصوصی پیغام بھی لکھا۔

شان شاہد نے عمران خان کے لیے شاعرانہ انداز میں کچھ اس طرح لکھا:

ماضی کی یاد ہے یا حاضر کی جان ہے
جو لڑ رہا ہے اکیلا وہ مستقبل کی شان ہے
نہ سمجھ ہیں جو جانتے نہیں حق پر یقین کو
اب جان جائیں گے وہ اقبال کے شاہین کو

اداکار نے مزید لکھا کہ ’میں ہمیشہ عمران خان کے ساتھ، اُن کی حمایت میں کھڑا ہوں۔‘